26 جولائی 2014 - 13:48
ملا عمر کا دعویٰ، طالبان کو افغانستان میں فتح حاصل

طالبان دہشتگردوں کے سرغنہ ملا عمر نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کو افغانستان میں فتح حاصل ہوئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سرغنہ نے دعوی کیا ہےکہ افغانستان میں طالبان کے علاقوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ملا عمر نے کابل واشنگٹن سکیورٹی معاہدے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک افغانستان میں ایک بھی بیرونی فوجی موجود ہے جنگ جاری رہے گي۔ ملا عمر نے دعوی کیا کہ افغانستان میں تمام حساس اور کلیدی مراکز طالبان کی رینج میں ہیں اور انہیں آسانی سے نشانہ بنا یاجاسکتا ہے۔ واضح رہے طالبان دہشتگردوں نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ صدارتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے لیکن عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے اس دہشتگرد گروہ کے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲